
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) حکومت نے صارفین پر بجلی گرانے کی تیاری شروع کر لی، بجلی ایک ماہ کیلئے فی یونٹ 3 روپے 48 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافہ ماہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا ہے، من و عن منظوری سے صارفین پر تقریباً 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اوراپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا ہوگی۔
مقامی گیس سے 11.28 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش:ملازمین کادھرناتیسرےروزبھی جاری
اگست 28, 2024 -
عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی
مارچ 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔