صارفین کیلئےاچھی خبر:حکومت نےمارکیٹوں کےاوقات کارکی پابندی ختم کردی

0
7

کاروباری افرادکےلئے اچھی خبر،پنجاب حکومت نےمارکیٹوں کوجلدبندکرنےکی پابندی ختم کردی۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ نےپابندی ختم کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق لاہوراورملتان میں مارکیٹیں اورشاپنگ مالزمعمول کےمطابق کھلیں گے،ریسٹورنٹس بھی معمول کےمطابق کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق اوقات کارکی پابندی کوواپس لیاجارہاہے،فیصلےکااطلاق آج سےہوگا۔
واضح رہےکہ سموگ ایس اوپیزکےتحت پنجاب حکومت نےبچوں کوسکولوں سےچھٹیاں دی تھیں اورمارکیٹوں کورات 8بجےتک بندکرنےکےاحکامات جاری کئےتھے۔

Leave a reply