صارفین کیلئےاہم خبر:لیسکونےبجلی کے نئے میٹر کی فیس میں ہزاروں روپے اضافہ کردیا

صارفین کیلئےاہم خبر،لیسکونےبجلی کے نئے میٹر کی فیس میں ہزاروں روپے اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی صارفین کو نئے کنکشن کے لیے 5 ہزار کے بجائے اب 25 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ لیسکو نے نئے میٹروں کی خریداری کی مد میں صارفین پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔
لیسکو نے نجی کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز بنانے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔
جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں ملتا تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ لیسکو اب میٹر خود فراہم نہیں کرے گا۔ بلکہ یہ صرف این او سی جاری کرے گا، جبکہ صارفین کو نئے کنکشن یا ناقص میٹروں کی تبدیلی کے لیے ان نجی کمپنیوں سے میٹر خریدنا ہوں گے۔
لیسکو حکام کے مطابق کمپنی کا سالانہ بجٹ مکمل طور پر خرچ ہو چکا ہے، اس لیے صرف نجی کمپنیاں ہی جون 2026 تک صارفین کو میٹر فراہم کریں گی۔