صارفین کیلئےاہم خبر:گیس لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری

0
77

لاہورکےصارفین کےلئےاہم خبر،گیس لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول جاری کردیاگیا۔
لاہور اور اس کے گردونواح میں لوگوں کو سوئی گیس کی محدود سپلائی مل رہی ہے، کیونکہ سوئی نادرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے گیس کی سپلائی کو تین سلاٹوں تک محدود کر دیا ہے۔جس سے لاکھوں لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔
سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک کے بعد ماہ اپریل میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔لاہوریوں کو 24گھنٹے میں سے صرف 8گھنٹے سوئی گیس ملے گی ۔
نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق گیس کی رسائی کو صرف تین ٹائم سلاٹس تک محدود کر دے گا، پہلے صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک، اور شام 6:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک گیس ملے گی ۔دن کے 16گھنٹے لاہوریوں کو بغیرسوئی گیس کے گزارنے پڑیں گے۔ گیس صارفین اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ دن میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ گیس کے بغیر رہیں گے جس سے کھانا پکانے اور روزمرہ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو پہلے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور بندش کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔
واضح رہے کہ لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طلب بڑھنے پر گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا۔لاہور شہر کے اکثر علاقوں میں دن رات گیس کی قلت اور بعض علاقوں میں رات بھر گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ گیس بحران سے متاثرہ علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، فیروز پور روڈ، باٹا پور، اور ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روز مرہ کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ شہر بھر کے ہوٹل مالکان، ٹی اسٹالز اور تندور والے بھی پریشان ہیں۔
سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق پنجاب میں جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے تاہم گھروں میں گیس پریشر تاحال بہتر نہیں ہوسکا۔

Leave a reply