صارفین کیلئےبُری خبر: ملک بھر کی موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ

مہنگائی سےپریشان صارفین کیلئےبُری خبر،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر کی موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ۔ اضافی ٹول چارجز 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔
نئی پالیسی کے تحت نان ایم ٹیگ گاڑیوں اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو ہوں گے۔ یہ اقدام نہ صرف ریونیو میں اضافہ بلکہ ایم ٹیگ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور موٹروے نیٹ ورک کو مزید مؤثر انداز میں چلایا جا سکے ۔
نئے ٹول ٹیکس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور ایم ٹو موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس1800روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے عبدالحکیم ایم تھری کے درمیان سفر کرنے والی کاروں کے لیے یہ ٹول 1200 روپے ہو گا۔پنڈی بھٹیاں سے ملتان ایم فورموٹروے پر کار کے لیے نیا ٹول 1600 روپے اور ملتان سے سکھر ایم فائیو کے لیے 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ڈی آئی خان سے حاکلہ ایم 14 موٹروے پر کار کا ٹول 1000 روپے جبکہ حسن ابدال سے مانسہرہ ای 35 ایکسپریس وے پر کار کے لیے نیا ٹول 450 روپے طے کیا گیا ہے۔
کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی ٹول ٹیکس میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد سفر کرنے والے 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے لیے نیا ٹول 7900 روپے جبکہ آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے 10200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
موٹروے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 جون سے قبل اپنے ایم ٹیگ فعال کروا لیں اور اس میں مطلوبہ بیلنس یقینی بنائیں تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں معمولی کمی
ستمبر 23, 2024 -
نیورا لنک چِپ لگوانے والے شخص کا حیران کن انکشاف
مئی 22, 2024 -
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔