صارفین کیلئےبڑی خبر:مہنگی بجلی مزیدسستی ہونےکاامکان

0
7

بجلی صارفین کےلئےبڑی خبر،4سرکاری آئی پی پیزبجلی ٹیک اینڈپےکی بنیادپردینےکیلئےمان گئے۔
چاروں آئی پی پیزنےٹیک اینڈپےکےتحت بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےنیپرامیں باضابطہ درخواست دائرکردی۔بجلی ٹیرف میں کمی کرنےکی درخواست پرنیپراسماعت24اپریل کوہوگی۔
نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کابجلی ٹیرف کم کیاجائےگا،نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادرشاہ کابھی ٹیرف کم ہوگا،جبکہ سینٹرل پاورجنریشن کمپنی کاپاورٹیرف بھی کم ہونےکاامکان ہےاورنادرن پاورجنریشن مندی پورکےٹیرف میں کمی بھی درخواست کاحصہ ہے۔

Leave a reply