
مہنگائی سےپریشان شہریوں کے لئے خوشخبری، وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے ۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے7 پیسے تک کمی کا امکان ہے کیونکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں3 روپے73پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 168روپے 73پیسے سے کم ہوکر 159روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے، ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ شامل کرکے پیٹرولیم کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ 31 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوایا جائے گا اور وزارت خزانہ ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نےجون کےآخری پندرہ دنوں کےلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کااضافہ کیاتھاجس کےبعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی ،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 95 پیسے فی لیٹربڑھائی گئی،جس سے ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے کا ہوا تھا۔پھرنئےمالی سال کےآغازپروفاقی حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 8روپے 36پیسےفی لیٹراضافہ کیا جس سےپیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 79پیسےفی لیٹرہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10روپے39 پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے سےہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 272روپے98پیسےفی لیٹرہوگئی تھی۔پھرجولائی کےآخری سولہ روزکےلئےقیمتوں میں اضافہ کیاگیاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔