صارفین کیلئے خوشخبری :میٹا کی نیا اے آئی ماڈل ریلیز کرنے کی تیاری

سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری،میٹا کی نیا اے آئی ماڈل ریلیز کرنے کی تیاری،میٹا نے رواں ماہ کے آخر تک اپنا نیااے آئی ماڈل لاما 4 ریلیز کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں۔
میٹا کی مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کی اس پیشرفت سے منسلک دو ملازمین کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل کی ریلیز دوبارہ ملتوی کی جا سکتی ہے۔اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی کے بعد ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں مصنوعی ذہانت میں جارحانہ انداز میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جس نے ٹیک لینڈ سکیپ کو تبدیل کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاما 4 کی ریلیز کی تاخیر کی ایک وجہ تکنیکی معیارات خاص طور پر ریاضی کے کاموں میں توقعات پر پورا نہیں اترنا تھا۔کمپنی کو اس بات پر بھی تشویش تھی کہ لاما 4 انسانوں جیسی آواز کی بات چیت کرنے میں اوپن اے آئی کے ماڈلز سے کم قابل تھا۔بڑی ٹیک کمپنیوں پر سرمایہ کاروں کے دباؤ کے درمیان میٹا رواں سال اے آئی انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کیلئے 65 بلین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
چینی ٹیک فرم ڈیپ سیک کے کم لاگت والے ماڈل کا عروج اس یقین کو چیلنج کرتا ہے کہ بہترین اے آئی ماڈل تیار کرنے کیلئے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔لاما 4 سے توقع ہے کہ وہ ڈیپ سیک سے کچھ تکنیکی پہلوؤں کو ادھار لے گا، جس میں کم از کم ایک ورژن مشین لرننگ تکنیک کو استعمال کرنے کیلئے تیار کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بارشیں ہی بارشیں :ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی
فروری 23, 2025 -
بارشیں ہی بارشیں:ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
جولائی 31, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔