صارفین ہوجائےہوشیار:پی ٹی اےکاموبائل سمزبلاک کرنےکافیصلہ

0
82

صارفین کی مشکلات میں اضافہ، پی ٹی اےنےمنسوخ شدہ شناختی کارڈ پر سمز کی بلاکنگ فیصلہ کرلیا،منسوخ شدہ شناختی کارڈپر جاری سمز16 اگست کو بلاک کردی جائیں گی۔
صارفین نادرا سے نئے شناختی کارڈ کے حصول کی صورت میں بائیومیٹرک کے ذریعے اپنی سمز بحال کراسکیں گے ،شناختی کارڈ جو 2017 سے زائد المیعاد ہوچکے ان پر جاری سمز بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صارفین کو اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے 2 ستمبر تک مہلت دی گئی ہے ۔
زائدمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز2 ستمبر کو بلاک کردی جائیں گی اور فوت شدگان کے قومی شناختی کارڈز پر فعال سمز کو بلاک کرنے کا فیصلہ فوت شدگان کے قومی شناختی کارڈز پر فعال سمز 15 اکتوبر کو بلاک کردی جائیں گی۔
پی ٹی اے نے نادرا سے زائدالمیعاد شناختی کارڈز ، منسوخ شدہ شناختی کارڈز اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز کا ڈیٹا طلب کرلیا،سمز کو اپنے نام ٹرانسفر کرانے کے لیے وارثان کے ڈیتھ سر ٹیفکیٹ اور رشتہ داری کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا،پی ٹی اے نے بلاک کی جانے والی سمز پر انہیں بلاک کرنے کا الرٹ بھجوا دیا۔

Leave a reply