صحافیوں کی جاسوسی:آئرلینڈمیں پولیس کوبھاری جرمانہ

0
26

برطانوی عدالت نےصحافیوں کی جاسوسی کرنےپرشمالی آئرلینڈپولیس پربھاری جرمانہ عائدکردیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق شمالی آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے دو بیلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی، پولیس نے صحافیوں کے ذرائع کی شناخت کرنے کیلئے غیرقانونی جاسوسی کا عمل کیا۔
عدالت نےحکم دیاکہ پولیس دونوں صحافیوں کو4ہزارپاؤنڈہرجانہ ادا کرے۔
آزادی صحافت کیلئے یہ تاریخی فیصلہ انویسٹی گیٹری پاورز ٹربیونل نے صحافی بیری میک کیفری اور ٹریور برنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق پولیس نےصحافی ٹریوربرنی اوربیری میک کیفری پرذرائع ظاہر کرنے کیلئےدباؤڈالا۔
صحافی ٹریوربرنی کاکہناہےکہ فیصلہ آزادی صحافت اورخفیہ ذرائع کےتحفظ کی اہمیت کوواضح کرتاہے۔

Leave a reply