صحت ،ماحول اورنظم ونسق میں مربوط اورعملی اقدامات شامل ہونے چاہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ صحت ،تعلیم،ماحول اورنظم ونسق میں مربوط اورعملی اقدامات شامل ہونےچاہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کاعالمی یوم صحت کےموقع پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ اس سال کاتھیم” صحت مندآغاز،امیدافزامستقبل” ہے،یہ تھیم زچگی اورنوزائیدہ بچوں کی صحت کی اہمیت کواجاگرکرتاہے،پاکستان نےماں اوربچےکی صحت کےمیدان میں قابل ذکرپیش رفت کی۔ہمیں اپنےنظام صحت کوبہتراندازمیں مستحکم کرنا ہوگا،ہماری حکومت صحت کےشعبےمیں مضبوط شراکت داری کےقیام کےلئے پر عزم ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ڈیجیٹل ہیلتھ ٹولزکےاستعمال اورکمیونٹی کی مؤثرشمولیت کےذریعےہم اس خلاکو پر کرنےکےمتمنی ہیں،آئیےہم صحت کیلئےایک مربوط اورکثیرشعبہ جاتی نقطہ نظرکی ضرورت کااعادہ کریں ،صحت ،تعلیم،ماحول اورنظم ونسق میں مربوط اورعملی اقدامات شامل ہونےچاہیں،ہمیں دماغی صحت کی بہتری اور صحت سےمتعلق عدم مساوات کےخاتمےکواپنی ترجیحات میں شامل کرناہوگا،ہماراہدف یہ ہونا چاہیےکہ ہرفردکوطبی عملہ بروقت اوربلامالی رکاوٹ فراہم ہوں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
اپریل 22, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہوشربااضافہ:نیاریکارڈقائم
اپریل 10, 2025 -
دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ہے
اپریل 29, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔