صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد

0
119

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری آغا نبیل، میاں طارق محمود اور آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی ڈیپ کے افسران نے اس حوالہ سے بریفننگ بھی دی۔ صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔ سرگودھا کی عوام کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب کی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ آبادی میں اضافے کے باعث کئی نئے سرکاری ہسپتالوں کی گنجائش موجود ہے۔  صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کا اظہار خیال۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو بروقت مکمل کریں گے۔

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی پیش رفت کو مسلسل مانیٹر کریں گے۔ عوام کا پیسہ عوام کی بھلائی کیلئے ہی استعمال کریں گے۔

Leave a reply