
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی وزارت صحت کے امور پرجائزہ اجلاس منعقدہوا جس میں وفاقی وزیرصحت سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نےہدایت کی کہ صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے اور وفاقی حکومت کے زیرانتظام صحت کےنظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے کاکہا۔
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کےکام کو تیز رفتاربنانے اور کمپلیکس کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفکیشن کاعمل شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پری کوالیفکیشن کےعمل کو ماہرکنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری وآلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سےمنسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹرکی منظوری کا عمل شروع کرنےکی بھی ہدایت کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت صحت کی سہولیات تک رسائی کےلئےترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے۔
سہیل آفریدی90ووٹ لےکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
اکتوبر 13, 2025توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت 14اکتوبرتک ملتوی
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دورہ آسٹریلیااورزمبابوےکیلئے قومی ٹیم کااعلان کردیاگیا
اکتوبر 28, 2024 -
شوخ و چنچل گیتوں کے گلوکار احمد رشدی کی سالگرہ
اپریل 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔