صحت کےشعبےمیں کام جب بھی ہوا (ن)لیگ کےدورمیں ہوا، وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کےشعبےمیں کام جب بھی ہواوہ نوازشریف اور شہبازشریف کےدورمیں ہوا۔
کلینک آن وہیلزکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہناتھاکہ ملک میں صحت اورتعلیم سےمتعلق بہت دعوےہوئے،چارسالوں میں کینسرکےمریضوں کی دوائیاں بندکی گئیں،انہیں احتجاجاً سڑکوں پرآناپڑا، ہیپاٹائٹس اوردل کےامراض کی ادویات اورانسولین کاسٹاک لوگوں کوگھروں پر پہنچایا جارہاہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ صحت کےشعبےمیں کام جب بھی ہواوہ نوازشریف اور شہبازشریف کےدورمیں ہوا،911کلینکس آن وہیلزپورےپنجاب میں پھیل جائیں گے،یہ صحت کےشعبےمیں انقلاب ہے،کلینکس آن وہیلزکامنصوبہ کچھ ماہ پہلےشروع کیا،شاندارفیڈبیک آیا۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ کندھےمیں تکلیف پرکل میوہسپتال گئی،عام مریض کی طرح پرچی بنوائی،میوہسپتال میں میراایم آرآئی سکین ہوا،بہترین علاج دیکھ کرخوشی ہوئی ،تکلیف کی صورت میں آپ کوہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہسپتال خودچل کرآپ کےپاس آئےگا،جنوبی پنجاب میں بچوں کوغذائی قلت کاسامناہے، کلینکس آن وہیلزکےذریعےروزکی بنیادپر45ہزارافرادکاعلاج ہوتاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پہلےہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی میں ادویات مفت ملاکرتی تھیں،سرکاری ہسپتالوں میں اب آپریشنز،داخل مریضوں کوبھی تمام ادویات مفت ملیں گی،سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کیلئے سوبلین روپےمختص کیے ہیں، آئندہ مالی سال میں صحت کی سہولتوں کاجال بچھانےجارہےہیں،غریب لوگوں کیلئےپندرہ سےبیس ہسپتال بنارہےہیں،امیرتوعلاج کیلئےباہرچلاجاتا ہے، غریب تڑپ تڑپ کرجان دےدیتاہے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ سیالکوٹ کےضمنی الیکشن میں عوام نےاپنافیصلہ سنادیا،بون میروٹرانسپلانٹ اور آرتھوپیڈکس کاہسپتال بن رہاہے،فیلڈہسپتال بھی دیہی علاقوں میں جاکرلاکھوں لوگوں کاعلاج کرچکےہیں۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔