صدارتی الیکشن کےنتائج کی تبدیلی کی کوشش،ٹرمپ کیخلاف کیس ختم

0
13

2020کےصدارتی الیکشن کےنتائج کی تبدیلی کی کوشش پرنومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کےخلاف کیس ختم کردیاگیا۔
رواں ماہ5نومبرکوامریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر ٹرمپ کوسپیشل کونسل کی جانب سےبڑاریلیف مل گیا۔
سپیشل کونسل جیک اسمتھ نےنومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےخلاف کیس ختم کرنےکااعلان کرتےہوئےکہاکہ محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کےخلاف کارروائی سے روکتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوشش پر فرد جرم عائد تھی۔
یادرہےکہ امریکی صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سےکامیاب ہونے والےصدرڈونلڈٹرمپ آئندہ سال 20جنوری کودوسری بارعہدےکاحلف اٹھائیں گے۔

Leave a reply