
صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کہاں نماز عیدالفطر ادا کریں گے،تفصیلات سامنےآگئیں۔
وزیراعظم شہبازشریف عیدالفطرکی نمازماڈل ٹاؤن لاہورمیں اداکریں گے،جبکہ صدرمملکت آصف علی زرداری عیدالفطرکی نمازنواب شاہ میں اداکرینگے،سابق وزیراعظم وپارٹی قائدمیاں محمدنوازشریف عید کی نمازجاتی امرامیں اداکریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری عیدالفطرکی نمازلاڑکانہ میں اداکرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازعیدالفطرلاہورمیں کریں گی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازبھی عیدلاہورمیں کریں گے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان عید آبائی علاقےکھائی ہتھاڑقصورمیں منائیں گے،مشیروزیراعظم راناثنااللہ عیدکادن فیصل آبادمیں گزاریں گے،طلال چودھری عیدالفطرکی نمازفیصل آبادمیں پڑھیں گے، وفاقی وزیراحسن اقبال عیدالفطرناروال میں گزاریں گے،وفاقی وزیر راناتنویر عیدالفطرکا روز مریدکے میں گزاریں گے۔
چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی عیدگجرات میں گزاریں گے،جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےعیدالفطرسعودی عرب میں کی،گورنربلوچستان جعفرمندوخیل عیدالفطرکوئٹہ میں منائیں گے،گورنربلوچستان نمازعیدالفطرگورنرہاؤس میں اداکریں گے،سینئرصوبائی وزیرظہوربلیدی بلیدہ میں عیدمنائیں گے،صوبائی وزیرمواصلات سلیم کھوسہ صحبت پورمیں عیدمنائیں گے،سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی چمن میں عیدمنائیں گے،نیشنل پارٹی کےسربراہ ڈاکٹرمالک بلوچ تربت میں عیدمنائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔