صدر، وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کیلئے لابنگ شروع
صدر، وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کیلئے لابنگ شروع
اسلام آباد: صدر مملکت کیلئے آصف علی زرداری اور وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کیلئے لابنگ شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے فاروق نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور یوسف گیلانی کے نام زیر غور ہیں جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر کیلئے شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے نام زیر غور ہیں۔
قائد ایوان سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ، گورنر پنجاب کیلئے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن، وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سر فراز بگٹی، صادق عمرانی اور ثناء اللہ زہری، گورنر خیبر پختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی، شجاع خان، یاور نصیر اور امجد آفریدی کا ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم کو ملنے کا امکان ہے اور موجودہ گورنر کامران ٹیسوری کے بدستور کام جاری رکھنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کےلیے مجتبیٰ شجاع الرحمان اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ظہیر چنہڑ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے تین ناموں پر غور کیا جن میں صادق عمرانی، ثناء اللّٰہ زہری اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔
کڑاکے کی سردی،جنوری میں سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔