
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ صدرآذربائیجان کےساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورےکےلئےآذربائیجان میں موجودہیں جہاں وزیراعظم شہبازشریف اورآذربائیجان کےصدرالہام علیوف نےمشترکہ پریس کانفرنس کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آذربائیجان دورےکی دعوت اورمیزبانی پرصدرالہام علیوف کامشکور ہوں،باکوکی طرح اسلام آبادکوبھی خوبصورت بنانے میں مصروف ہیں،صدرآذربائیجان کےساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے،آذربائیجان کےساتھ دوستی پرتمام جماعتوں کوفخرہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ صدرالہام علیوف پاکستان اورعوام سےوالہانہ محبت رکھتےہیں،دونوں ممالک کےتعلقات نئی بلندیوں کوچھورہےہیں، طے پانے والےمنصوبوں کوایک ماہ میں حتمی شکل دینےپراتفاق ہوا،اپریل میں صدر آذر بائیجان کےدورہ پاکستان کےمنتظرہیں۔
صدرآذربائیجان الہام علیوف کاپریس کانفرنس کےدوران کہناتھاکہ دونوں ممالک کی شراکت داری پرخوشی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کوخوش آمدید کہتے ہیں ،دونوں ممالک کےدرمیان شراکت داری کوفروغ دے رہےہیں،دونوں ممالک ایک دوسرےکی حمایت جاری رکھیں گے۔
اُن کامزید کہناتھاکہ گزشتہ سال پاکستان کےدورےپردوطرفہ تعاون میں اہم پیشرفت ہوئی،دفاعی پیداوار ،صنعتی اورٹرانسپورٹ کےشعبےمیں تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا،جن شعبوں پربات چیت ہوئی ایک ماہ میں حتمی شکل دیں گے۔
قبل ازیں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شرکت کی، تقریب کے دوران پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ ہوا۔
اس موقع پر سٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور سٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
آذربائیجان کے شہر نخ چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔
پی ایس او اور ایس او سی اے آرٹریڈنگ ایس اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، پی ایس او، ایس اوسی اے آر ٹریڈنگ میں پٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔