صدرآصف زرداری کی طبیعت خراب،ہسپتال منتقل

0
37

صدرمملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونےکی وجہ سےکراچی کےنجی ہسپتال میں  منتقل کردیاگیا۔
ذرائع پی پی پی کےمطابق صدرآصف زرداری کی طبیعت گزشتہ رات گئے خراب ہوئی،جس کےباعث اُن کوکراچی کےنجی ہسپتال میں علاج کےلئے منتقل کردیا گیا ۔
ذرائع پی پی پی کاکہناہےکہ صدرمملکت کاعلاج جاری ہے،نجی ہسپتال میں ٹیسٹ کئےگئے،پولیس اورقانون نافذکرنیوالےادارےنجی ہسپتال کی سیکیورٹی پرموجودہے۔
ڈاکٹرزکاکہناہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری کوبخارمحسوس ہورہاہے، ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرنگرانی علاج جاری ہے۔
ہسپتال ذرائع کاکہناہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری کانجی ہسپتال میں علاج جاری ہے،اُن کوانفیکشن کی وجہ سےبخارہے،صدرکی ہاتھ اورپیرکی انگلیاں سن ہونےکی وجہ سےنیوروماہرین معائنہ کررہے ہیں،صدرکی صحت سےمتعلق کوئی تشویش والی بات نہیں۔
ذرائع کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نےخاندان کےافرادسےفون پربات کی۔

Leave a reply