صدرجوبائیڈن کا اہم بیان: غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالی کب تک رہا ہوں گے؟

0
151

پاکستان ٹوڈے:غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ میری سکیورٹی ایڈوائز نے بتایا ہے کہ اگرچہ ابھی معاملہ پوری طرح مکمل نہیں ہوا مگر ہم اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق ’مجھے امید ہے کہ اگلے پیر تک جنگ بندی ہو جائے گی۔

ایک ہفتے کے دورانیہ کی جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کا مقصد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کے پاس سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہے۔

جنگ بندی کے باعث ان بے شمار امدادی سامان پر مشتمل ٹرکوں کو بھی غزہ داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی جن کی غزہ کے رہائشیوں کو شدید ضرورت ہے۔

 

Leave a reply