صدرزرداری نومبرکےپہلےہفتےمیں قطرکادورہ کرینگے

صدرمملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں قطرکاسرکاری دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کےمطابق صدر آصف زرداری جلد قطر کا دورہ کرینگے،وہ نومبر کے پہلے ہفتے دوحہ جائینگے،صدر زرداری امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کرینگے۔صدرزرداری دوحہ میں یالو این کے سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس WSSD2 میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کاکہناہےکہ سماجی ترقی پر یہWSSD2 کا دوسرا عالمی اجلاس ہے، پہلا اجلاس 1995 میں کوپن ہیگن، ڈنمارک میں منعقد ہوا تھا،اجلاس میں یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شرکت کرینگے ،کئی ممالک کے سربراہان عالمی سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے،صدر مملکت کی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر متعدد عالمی راہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔















