صدرمملکت آصف علی زرداری نےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں

0
15

سالگرہ مبارک!صدرمملکت آصف علی زرداری نےزندگی کی70بہاریں دیکھ لیں۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری 70 سال کے ہو گئے،وہ 26 جولائی 1955 کو حاکم علی زرداری کے گھر کراچی میں پیدا ہوئے، آصف علی زرداری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے داماد ہیں۔اُن کو  1987 میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے شادی کے بعد سیاسی شہرت ملی ۔
آصف علی زرداری سینیٹ اور قومی اسمبلی کے بھی ممبر رہے،وہ وفاقی وزیر بھی رہے ،آصف علی زرداری نے 27 دسمبر 2007 کو بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی ،آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کی بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔
آصف علی زرداری کی مختلف مقامات پر 70 ویں سالگرہ کے تقریبات منعقد کی جائیں گی، لاہور میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پریزیڈنٹ ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
صدر پاکستان کی سالگرہ کی تقریب کی صدارت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کریں گے ،پریزیڈنٹ ڈے کی تقریب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی خطاب کریں گے،جبکہ حسن مرتضی، فیصل میر اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام بروکلین نیویارک میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یادرہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدرپاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، دوسری بار پاکستان کاصدرمنتخب ہونےکااعزازبھی آصف علی زرداری کےپاس ہے۔

Leave a reply