صدرمملکت سےسعودی سرماریہ کاری وفدکی ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کااعادہ

0
28

صدرمملکت آصف علی زرداری سےسعودی عرب کےوزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ایوان صدرمیں ملاقات کی۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےصدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ پاکستان اور سعودی عرب نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیاہے ۔دونوں برادر ممالک کوخطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں۔
آصف علی زرداری کامزیدکہناتھاکہ دونوں ممالک نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔ صدر مملکت نےپاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لیےباعث مسرت اور فخر ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف کی۔اور سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندار ترقی کو بھی سراہا۔
صدر مملکت نے سعودی عرب کا ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر براے سرمایہ کاری کاکہناتھاکہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفرسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا ۔ ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
دونوں برادر ممالک نے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

Leave a reply