صدرمملکت کےپاؤں میں فریکچر ،دورہ چین ملتوی

0
43

صدرمملکت آصف علی زرداری کاپاؤں فریکچر ہونےسےدورہ چین ملتوی کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نےرواں ماہ چین کےسرکاری دورےپرجاناتھاجواُن کا پاؤں فریکچرہونےکےباعث موخرکردیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ابھی صدر زرداری کے دورہ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا کہ پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ اور چینی سفارتخانے نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب صدر مملکت صحت یاب ہونے کےبعد چین کا دورہ کریں گے۔

Leave a reply