صدرنےہائیکورٹس کےایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت میں توسیع ومستقلی کی منظوری دیدی

0
18

صدرمملکت آصف علی زرداری نےوزیراعظم شہبازشریف کےمشورے پر ہائیکورٹس کےایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت میں توسیع ومستقلی کی منظوری دےدی۔
سندھ،لاہوراورپشاورہائیکورٹس کےایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت میں توسیع ومستقلی کی منظوری دی گئی،صدرآصف علی زرداری نےوزیراعظم شہبازشریف کےمشورےپرمنظوری دی۔
سندھ ہائیکورٹ کے10ایڈیشنل ججزکی مستقلی کی منظوری دی گئی،جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے2ایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت میں6ماہ کی توسیع کی گئی۔
لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججزکی مستقلی کی منظوری دی گئی،اور لاہور ہائیکورٹ کےایک ایڈیشنل جج کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع بھی کی  گئی۔صدرنےپشاورہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججزکومستقل کرنےکی منظوری دی اورپشاورہائیکورٹ کے4ایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت میں6ماہ کی توسیع کی گئی۔

Leave a reply