صدرٹرمپ سےملاقات مفیدرہی، امریکاپاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،وزیراعظم

0
11

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ صدرڈونلڈٹرمپ سےملاقات انتہائی مفیدرہی، امریکاپاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
نیو جرسی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ان کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم اور مفید ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور ماضی میں پاک بھارت جنگ بندی کے قیام میں ان کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو ایک نئی جہت دی جا رہی ہے، اور معدنی وسائل کی قیمتوں کے منصفانہ تعین کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تجارتی معاہدوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے، اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ تک آ گئی ہے۔
بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سفارتکاری کے شعبوں میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔

Leave a reply