صدرٹرمپ نےٹیکس اوراخراجات سےمتعلق بگ بیوٹی فل بل پردستخط کردئیے

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےٹیکس اوراخراجات سےمتعلق بگ بیوٹی فل بل پردستخط کردئیے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق واشنگٹن میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ بگ بیوٹی فل بل کسی ملک کی تاریخ کابہترین بل ہے،آئندہ ہفتےغزہ جنگ بندی معاہدہ ہوسکتاہے،غزہ سےمتعلق بہت کچھ کرناہے،غزہ میں بہت سی امدادبھیج رہےہیں۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ ایران کاجوہری پروگرام مکمل ختم کردیالیکن ایران اسےدوبارہ شروع کرسکتا ہے، ایران جوہری پروگرام کسی دوسرےمقام پردوبارہ شروع کرسکتاہے،اسرائیلی وزیراعظم سےایران سے متعلق بات کروں گا،روسی صدرسےپابندیوں سےمتعلق بات کی تھی،روسی صدرپوتن پابندیوں سےپریشان ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےامریکی صدرکاکہناتھا کہ میں چین کادورہ کرسکتاہوں یاچینی صدرامریکاکادورہ کرسکتےہیں،ٹک ٹاک ڈیل کےبہت قریب ہیں،ٹیرف معاملےپر12ممالک کوخطوط پردستخط کردئیے ہیں، ٹیرف معاملےپرخطوط پیر کوارسال کردئیےجائیں گے۔
ایران پرحملے،سینٹ کام نے10دن کی تفصیلات جاری کردیں
مارچ 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














