صدر آصف زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا

0
31

دبئی ایئرپورٹ پرصدرمملکت آصف زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری دبئی میں حادثے کا شکارہوگئے،آصف زرداری کو فوری طور پر ائیرپورٹ سے ہسپتال منتقل کیا گیا،صدر آصف زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا۔
ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے صدر کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاسٹر چڑھایا۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیاگیاہے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Leave a reply