صدر آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

0
150

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات آصف زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔ آصف زرداری گارڈ آف آنر کے لئے بگھی میں تشریف لائے۔

مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد صدرمملکت آصف زرداری نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔

گارڈ آف آنرکی تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور بختاوربھٹو بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے گذشتہ روز آصف علی زرداری نے 14ویں صدرِ پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر سے حلف لیا تھا۔

خیال رہے آصف علی زرداری کُل 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

Leave a reply