صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے خط

0
84

(پاکستان ٹوڈے) ان حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے کبھی پانامہ لیکس ہیں تو کبھی دبئی لیکس۔ 

تفصیلات کے مطابق لیڈر یہ اس ملک کے بنتے ہیں، حکمرانی اس ملک پر کرتے ہیں، عہدے اس ملک میں انجوئے کرتے ہیں، پر اپنا پیسہ اس ملک سے باہر انویسٹ کرتے ہیں۔ سوال یہ نہیں کہ اپکی جائیدادیں ڈکلئیرڈ ہیں یا نہیں، سوال تو یہ ہے کہ اگر اپ اس ملک کے ہمدرد ہیں تو اپکی جائیدادیں اس ملک سے باہر کیوں ہیں؟

آپ دنیا کو کس منہ سے اس ملک میں انویسٹ کرنے کا کہ سکتے ہیں، جبکہ اپکا خود کا پیسہ اس ملک سے باہر ہے، حکمران خاندان ایک ارب ڈالر کیلئے ساری دنیا میں کشکول لیکر پھرتے ہیں اور اپنا 12 ارب ڈالر دبئی میں انویسٹ کیا ہوا ہے۔

سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کب، کیسے، اور کیوں اس ملک سے باہر گیا؟ ۔ سوال یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کے پاس دبئی میں جائیدادیں بنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟

مران خان تو اپنا سب کچھ اس ملک میں لیکر آیا اسکی تو کوئی جائیداد، کوئی کاروبار اس ملک سے باہر نہیں ہے، عمران خان نے تو اپنے گھر کی رسیدیں عدالت میں دی تھیں کیا اپ ان 12 ارب ڈالر کی رسیدیں دے سکتے ہیں؟

Leave a reply