صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سپیشل سیکرٹریزسیدواجدعلی شاہ اور محمداقبال اور چیف پلاننگ آفسیرعبدالحق بھٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں نئے کارڈیک سنٹراورسرجیکل کمپلیکس پرجاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج رحیم یارخان اور متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہارخیال۔
شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں نئے کارڈیک سنٹر اور سرجیکل کمپلیکس کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔ عیدالفطرکے بعدخود جاکر شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں نئے کارڈیک سنٹراور سرجیکل کمپلیکس پرجاری پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔ آئی ڈیپ کو دونوں پراجیکٹس بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبوں کو جلدازجلدمکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس حکومت کی شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں سرجیکل کمپلیکس کو اگلے 2سے اڑھائی سالوں میں مکمل کرنے کی کوشش ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ کی رپورٹ پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
ستمبر 11, 2024 -
حکومت کابجلی 12روپےفی یونٹ سستی کرنےپرکام کاآغاز
دسمبر 18, 2024 -
قومی کھیل سے خوشخبری
مئی 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. ©