صوبائی وزیر بلال یاسین ٹاک: پینسٹھ لاکھ لوگوں کو نگہبان ہیمپر فری دیا گیا

0
122

کوئی ایک شکایت بتادیں اتنا بڑا پیکج تیس بلین سے زائد کا پیکج ضرورت مندوں کو فراہم کیا، حکومت آٹا دیتا ہے تو وہ کھانے کے قابل نہیں ہوتا آج یہ شکایت نہیں ہے،

گوداموں میں جاتے ہیں جہاں نگہبان ہیمپر کی پیکجنگ ہو رہی ہے،  نارووال میں اکا دکا شکایت آئی ہے، انہیں کہہ دیا تھا اگر شکایت آئی تو مہینوں کےلئے وہ فیکٹری بند کردی جائے گی ،

نگہبان رمضان پیکج پچاس فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے ، پیاز پہلے ساڑھے تین سو فروخت ہوتا رہا لیکن آج دو سو روپے میں مل رہی ہے،  آلو ٹماٹر پیاز کی قیمتوں کےلئے متبادل انتظام کررکھا ہے،

لاہور میں ماڈل بازار میں پچیس فیصد سے کمی ہے زائد پیاز ڈیڑھ سو سے کم قیمت پر دستیاب ہے،  جو لوگ لائنوں میں لگ کر زائد چیزیں خرید رہے تھے تو اس کی حوصلہ شکنی کی گئی ، چودہ سو سے زائد پرائس مجسٹریٹ ڈیوٹی دے رہے ہیں تین لاکھ انسپکشن کی اٹھائیس ہزار پوائنٹ پر قانون شکنی پائی گئی،

شیاطین تو رمضان میں جکڑ دئیے جاتے ہیں زائد قیمتوں والے اٹھائیس ہزار لوگ شیطانوں کو گرفتار کرکے جکڑ لیا ہے،  فئیر پرائس شاپ پر تیراں چیزیں مزید لائیں گے،

دو تین پوائنٹس پر جا رہے ہیں جن لوگوں کی گھی کی قیمتیں بڑھائی ہیں ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیں گے، ہمارے لئے چھوٹا بڑا شیطان نہیں جو عوام کے خلاف جائے گا اس شیطان کو پکڑیں گے،

پولٹری ایسوسی ایشن نے دس روپے ماڈل بازار میں پچیس روپے قیمت کم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،  دس ماڈل بازار لاہور میں کام کررہے ہیں اگر بیس بھی کر لیں تو پورے لاہور کو سہولیات نہیں دے سکتے،

گندم کی کوئی شارٹیج نہیں ہے اور شارٹیج بھی ہوگی بھی نہیں ، رمضان بازاروں میں پہلے سبسڈی ایک یا دو بلین ہوتا رہا لیکن اب نگہبان پیکج پر 30بلین روپے کا ریلیف دے رہے ہیں،

رمضان بازار میں اگلے سال پلان کریں گے کم سے کم خرچہ کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے، آٹے کی پرائس میں اضافہ نظر نہیں آئے گا،

Leave a reply