صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ اور راجہ منصور احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر، آغا نبیل اور ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ڈپٹی سیکرٹریز اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے افسران بھی موجود تھے۔
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان سمیت دیگر افسران نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا افسران سے اظہار خیال۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر اللہ پاک کو گواہ بنا کر شروع کیا ہے،نظام صحت کی بہتری کیلئے سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان اور ان کی ٹیم پوری محنت کر رہی ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، ایم ایس حضرات مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنائیں گے۔
سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نظام صحت کی بہتری کے روڈ میپ پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی کوشش کریں گے۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کےاہم اجلاس کااعلامیہ جاری
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔