صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے نمائندوں کی ملاقات

0
99

پاکستان ٹوڈے: لیڈی ہیلتھ سپروائزر نمائندوں کی قیادت محترمہ ساجدہ نے کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے اپنے مطالبات، مسائل سے صوبائی وزیر صحت کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کا اظہار خیال

محکمہ صحت کی بہتری، مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلی پنجاب پر عزم ہے، بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی ریوپمنگ سے عوام کو طبی سہولیات انکی دہلیز پر دستیاب ہوں گی، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے تمام مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے۔

لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے زیر التوا واجبات فوری ادا کئے جائیں، خواجہ عمران نذیر کی انتظامیہ کو ہدایت نظم و ضبط، سرکاری فرائض میں غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محکمہ صحت کے ملازمین فیملی کی طرح ہیں، انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Leave a reply