صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ آمد ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو سے ملاقات
ملاقات کے دوران پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق, ترکیہ کے قونصل جنرل کی چوہدری شافع حسین کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد.
پنجاب میں متعدد ترک کمپنیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے، سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، قونصل جنرل ترکیہ
ترک کمپنیاں پنجاب میں سولر پینلز، الیکٹرک وہیکلز اور ویسٹ سے بجلی بنانے کے پلانٹ لگائیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت
ترک کمپنیاں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہرممکن سہولت دیں گے, پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکیہ کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں.
تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے, ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں اور ان کی لیبز کو بہتر بنانا میراعزم ہے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ میں بھی ترکیہ تعاون فراہم کرسسکتا ہے۔
صوبائی وزیر کی ترک کمپنیوں کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی ، پنجاب اور وفاق سے متعلقہ ترک سرمایہ کار کمپنیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت، ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون، ترک کمپنیوں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔