صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے کمیٹی روم میں اجلاس

0
110

پاکستان ٹوڈے: پنجاب روزگار سکیم ،سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری، ترقیاتی امور اور پیسک کے دیگر ایشوز کا جائزہ لیا گیا

تفصیلات کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سدرہ یونس کی پیسک کے معاملات بارے بریفنگ, پنجاب روزگار سکیم کے ایمپیکٹ ایسسمنٹ کیلئے فرمزکی پری کوالیفیکیشن کا عمل مکمل ہوچکا.۔

انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین، نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی بجائے پہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹس کو آباد کیا جائے گا۔ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے ہی لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا توپلاٹ منسوخ ہوگا۔

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے جلد نئی پالیسی لائیں گے۔ سرجیکل سٹی سیالکوٹ کے قیام کے حوالے سے مقدمہ بازی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں، اس منصوبے کے لئے غیر زرعی زمین تلاش کی جائے، زرعی زمین پر کوئی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ نہیں بنے گی، چوہدری شافع حسین، ایم ڈی پیسک سدرہ یونس، ڈی ایم ڈی اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔

Leave a reply