صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں ورلڈ ٹی بی ڈے واک کا انعقاد
ورلڈ ٹی بی ڈے واک کا انعقاد ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے ٹی بی کی آگہی کے سلسلہ میں غبارے چھوڑے۔
ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول ڈاکٹر سہیل، ڈائریکٹر EPI ڈاکٹر مختار اعوان، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ریاض احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم، ڈاکٹر یداللہ بھی ہمراہ تھے
اس موقع پر ایم پی اے شازیہ رضوان بھی موجود تھیں, صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی میڈیا سے گفتگو, ٹی بی ایک موذی مرض ہے جسکے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے, محکمہ صحت عوام کے تعاون سے ٹی بی مرض کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔
وزیر اعلی کا ویژن ہے کہ تمام مریضوں کو ادویات انکے گھر تک مفت پہنچائی جائیں، ایک ماہ کے اندر گھر تک میڈیسن کی مفت فراہمی کے لئے کورئیر سروس شروع کر رہے ہیں
گھر کی دہلیز تک مفت ادویات کی فراہمی کے لئے باقاعدہ پلاننگ کے تحت جلد میدان عمل میں آئے گی، ٹی بی، ہیپاٹائٹس جیسی امراض سے نجات دلانے کے لیے ہماری حکومت پر عزم ہے، قرب و جوار میں کسی مریض میں ٹی بی کی علامات ہوں تو وہ ہمارے مراکز صحت، ٹی بی کلینکس سے مفت علاج کرا سکتے ہیں۔
ٹی بی کے خاتمہ کے لئے تمام ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، اگلے چھ ماہ میں تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ٹی بی کلینکس قائم کئے جائیں گے۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔