صوبوں کےدرمیان اتفاق رائےپاکستان کی مضبوطی کی بنیادہے،وزیراعظم

0
7

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ صوبوں کےدرمیان اتفاق رائےپاکستان کی مضبوطی کی بنیادہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کانیشنل وررکشاپ بلوچستان کےشرکاسےخطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کارقبےکےلحاظ سےسب سے بڑا صوبہ ہے،بلوچ رہنماؤں نےرضاکارانہ طورپرپاکستان کےساتھ الحاق کاتاریخی فیصلہ کیا،بلوچستان کی تاریخ،ثقافت اورروایات اسےمنفردبناتی ہیں،اللہ تعالیٰ نےبلوچستان کوبےشمارقدرتی وسائل سےنوازاہے،افسوس کہ بلوچستان کی دولت اب بھی زمین کےاندردفن ہے۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کونظراندازکرناخوداحتسابی کالمحہ ہے،بلوچ عوام ہمیشہ کشادہ دل اورمہمان نوازرہےہیں،بلوچستان میں مختلف برادریوں کےدرمیان دیرپاہم آہنگی قائم رہی ،صوبےکی جغرافیائی ساخت ترقی کےسفرمیں چیلنج بن گئی ہے،دوردرازآبادیوں تک بجلی اورسڑکوں کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے۔
مضبوط سڑکوں کےنیٹ ورک کےبغیرتعلیم وصنعت کی ترقی ممکن نہیں ،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سےجڑی ہے،وفاق کی روح باہمی قربانی اوربھائی چارےمیں پوشیدہ ہے،2010کےاین ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نےتاریخی قربانی دی،صوبوں کےدرمیان اتفاق رائےپاکستان کی مضبوطی کی بنیادہے ،وعدہ کرناہوگاہم سب کوملکرملکی ترقی میں اپناکرداراداکرناہوگا،میں کسی جعرافیائی تقسیم کی بات نہیں کررہاہم پہلےپاکستانی ہیں،ایسی کیابات ہوئی کہ ہم میں فاصلے، شکایات اورگلےپیداہوئے،2018میں پاکستان سےدہشتگردی کامکمل خاتمہ ہوچکاتھا ۔یہ ہےوہ چبھتاہواسوال جس کاجواب پیداکرناہے۔
اُن کاکہناتھاکہ کراچی سےچمن جانےوالی سڑک کوخونی روڈکہاجاتاہے، ہرروز وہاں حادثات ہوتےہیں لوگ جان سےہاتھ دھوبیٹھتےہیں،اس روڈکاتخمینہ ساڑھے300ارب روپےہے،آپ کےعلم میں ہےتیل کی قیمتیں ہردو ہفتےبعد تبدیل ہوتی ہیں،اگرتیل کی مدمیں پیسےجمع کیےجائیں تویہ خونی روڈبنائی جاسکتی ہے۔

Leave a reply