صوبہ میں کوئی نوگوایریا برداشت نہیں:مریم نواز

0
35

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیں۔ خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف سے صوبہ بھر کے پولیس افسران نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“مقرر کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟ امن وامان لازم ہے لیکن شہریوں کی عزت، انہیں توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہے، قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیں،سب قانون کا احترام کریں۔ اصلاحات، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کو عوامی خدمت فورس بنائیں گے۔خواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد، ریپ، ہماری حکومت کی ریڈ لائن ہے۔رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس اور میرٹ میری پالیسی ہے۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں، مجرم کو پتہ ہونا چاہیے کہ پکڑے گئے تو سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

مریم نواز کا پولیس افسران سے ملاقات کے دوران مزید کہنا تھا کہ سیاسی مداخلت سے خرابیاں جنم لیتی ہیں، بہت پریشر لیا لیکن سیاسی مداخلت پر فل سٹاپ لگا دیا۔

Leave a reply