صوبےکی تاریخ میں اس طرح کی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی،وزیراعلیٰ علی امین

0
5

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ صوبےکی تاریخ میں اس طرح کی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ گزشتہ ایک سال کےدوران صوبائی حکومت نےشاندارکارکردگی دکھائی ہے، اقتدارسنبھالاتواس وقت خزانےمیں15دن کی تنخوا ہ کےپیسےباقی تھے،اب خزانےمیں 150ارب سےزائدکاسرپلس پڑاہے۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ صوبےکی تاریخ میں اس طرح کی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی،ہم نےکوئی نیاٹیکس نہیں لگایااورنہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا،ہم نےصوبےکی آمدن میں 50فیصدسےزائدکااضافہ کیا۔
اُن کاکہناتھاکہ اقتدارمیں آئے توصحت کارڈبندہوچکاتھا،ہم نےاسکیم کوبحال کیابلکہ ریٹس میں 30فیصد کااضافہ بھی کیا،صحت کارڈمیں اصلاحات سے ماہانہ 90کروڑسےایک ارب کی بچت کررہےہیں،حکومت میں آئےتو87ارب روپےکےبقایاجات تھےجوہم نےختم کردیے،قرض اتارنےکےلئے30ارب کی لاگت سے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈقائم کردیا۔

Leave a reply