ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ ایک ماہ کی کارگردگی رپورٹ

0
62

پاکستان ٹوڈے: ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے مورخہ 20 مارچ 2024 کو ضلع کیماڑی کا چارج سنبھالا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے چارج سنبھالنے کے بعد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، گٹکا ماوا، اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف منظم کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں۔

گزشتہ ماہ مجموعی طور پر مختلف جرائم میں ملوث 552 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔ ایک ماہ میں 27 پولیس مقابلوں کے دوران 01 ملزم ہلاک اور 35 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

دہشتگردی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 108 ملزمان گرفتار ہوئے، ایس ایس پی کیماڑی۔ 94 پستول اور 01 رپیٹر برآمد کیا گیا، کیپٹن (ر) فیضان علی۔ منشیات فروشی کے خلاف آپریشنز میں 115 ملزمان گرفتار ہوئے، ایس ایس پی کیماڑی۔ مجموعی طور پر 102 کلو چرس، 07 کلو آئس، 05 کلو کرسٹال، ڈیڑھ کلو ہیروئن و افیوم اور 43 لیٹر شراب برآمد ہوئی، کیپٹن(ر) فیضان علی۔

گٹکا مافیا کے خلاف 79 کیس رجسٹرڈ 100 ملزمان گرفتار ہوئے، ایس ایس پی کیماڑی۔ ڈسٹرکٹ کے 04 بڑی گٹکا یونٹ بند کیے 9 ہزار 322 کلو کے قریب گٹکا برآمد کیا، کیپٹن (ر) فیضان علی۔ جواریوں کے خلاف 17 مقدمات اور 69 گرفتاریاں کی گئی، ایس ایس پی کیماڑی۔

04 اشتہاری اور 23 مفرور ملزمان گرفتار کئے گئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کے خلاف بھی پے در پے کاروائیاں کی گئیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

10 ہزار 820 لیٹر سے زائد اسمگل شدہ آئل پکڑا، کیپٹن (ر) فیضان علی۔ کروڑوں روپے مالیت کا 48 ہزار 767 کلو اسمگل شدہ متفرق سامان پکڑا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔ ضلع کیماڑی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اسمگلنگ، منشیات، گٹکا ماوا، آرگنائز کرائم سمیت تمام جرائم کے خاتمے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی کوششیں جاری رہیں گی۔

Leave a reply