پاکستان ٹوڈے: پی ٹی آٸی سے وابستہ یوتھ کا خوف ۔ حلقہ این اے 119 لاہور میں واقع یونیورسٹی آف انجینٸرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ہاسٹلز خالی کرالیے گٸے۔
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے بغیر کوٸ وجہ بتاۓ ہاسٹلز خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ ہفتہ اتوار کی روٹین کی چھٹی کے ساتھ سوموار اورمنگل کی بھی چھٹی دے دی گٸی۔ کشمیر کے پی کے بلوچستان سمیت دور دراز اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ سخت پریشان۔
ابھی ہم عید کی چھٹیاں گزار کر گھروں سے واپس آۓ ہیں۔اب ہمیں بغیر وجہ بتاۓ پھر چھٹیاں دے دی گٸی ہیں۔اور زبردستی ہاسٹلز خالی کراٸے جارہے ہیں، ہمارے پاس اتنے وساٸل نہیں کہ ہم کرایہ لگا کر گھر جاٸیں اور پھر واپسی پر مہنگے کراۓ خرچ کریں۔ یوا ی ٹی انتظامیہ ہمیں ٹرانسپوٹیشن کا خرچہ دے، بسز کے کراۓ اتنے مہنگے ہیں کہ ہم روز روز نہیں آجا سکتے۔
ذراٸع کے مطابق اصل وجہ یہ ہے کہ ہاسٹلز کے بچے پی ٹی آٸی کے امیدواروں کے کمپین کرریے تھے۔ یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کی رہاشی کالونیوں میں گھروں میں جاکر پی ٹی آٸی کے امیداوران کے لیے ووٹ مانگ رہے تھے اور امیدواروں کے پمفلٹ تقسیم کرریے تھے۔
اٹیلیجنس اداروں کی طرف سے دی گٸی اس طرح کی انفارمیشن کے بعد پنجاب حکومت کے دباو پر ہاسٹلز خالی کراۓ گٸے۔ سوموار اور منگل کی چھٹی بھی الیکشن رزلٹ میں مجوزہ دھاندلی کے ردعمل میں طلبہ کے ممکنہ احتجاج سے بچنا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نوازشریف سےخواجہ آصف کی ملاقات:لندن واقعہ کی تفصیلات بتادیں
نومبر 14, 2024 -
ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونےپردنیابھرسےمبارکبادیں موصول
نومبر 6, 2024 -
میٹا کا ریلز ویڈیوز پوسٹ کرنے پر زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ
جنوری 23, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔