ضمنی انتخابات:اہم بریک تھرو، پی پی149سے زاہد خان بھی شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار

0
78

لاہور: پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق زاہد خان کا عبدالعلیم خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار، شعیب صدیقی کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

زاہد خان پختون برادری کے سرکردہ رہنما ہیں، انہوں نے8فروری کے الیکشن میں 2200ووٹ حاصل کیے تھے, شعیب صدیقی کا پختون برادری کی حمائیت پر زاہد خان سے اظہار تشکر، مل کر سیاسی سفر جاری رکھنے کا فیصلہ۔

پی پی149کے نوجوانوں کو روزگاراور عام آدمی کے مسائل حل کریں گے:شعیب صدیقی کا خطاب، ہماری حکومت بن چکی ہے، ووٹر اپنی مشکلات کم کرنے کے لئے درست فیصلہ کرینگے

پی پی149عبدالعلیم خان کے متوالوں کا حلقہ ہے،21اپریل کو بھاری اکثریت ملے گی، مختلف یونین کونسلوں میں شعیب صدیقی کی کارنر میٹنگز، شہری 21اپریل کو ہر صورت ووٹ ڈالیں۔

مسلم لیگ ن و استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی کی پی پی149میں سیاسی سرگرمیاں، سابق بلدیاتی عہدیداروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کا شعیب صدیقی کی حمائیت کا فیصلہ

Leave a reply