ضمنی انتخابات: اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے239 امیدوار میدان میں اتریں گے
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق 21اپریل کوہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے239 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 50 امیدوارمد مقابل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کامزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوارمیدان میں اتریں گے جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اور سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کرلی ہے اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔
یاد رہے کہ 13 اپریل کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔