ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری

0
98

پاکستان ٹوڈے: حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق این اے 148ملتان, 26اپریل تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔

امیدواران کی حتمی فہرست 29اپریل کو جاری ہو گی جبکہ 19مئی کو پولنگ منعقد کی جائیگی۔ پی پی 269مظفر گڑھ: سکروٹنی کا عمل مکمل جبکہ 27اپریل تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔

پی پی 269مظفر گڑھ: 30اپریل تک کا غذات نامزدگی واپسی جبکہ یکم مئی کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ پی پی 269مظفر گڑھ: پولنگ کا انعقاد 18مئی کو کیا جائیگا۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب

Leave a reply