ضمنی انتخابات 2024 موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

0
66

پاکستان ٹوڈے: ہوم ڈیپارٹمنٹ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا

تفصیلات کے مطابق اکیس اپریل ضمنی انتخابات کے روز 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے ،   شیخوپورہ ، قصور میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تلہ گنگ ، کلر کہار ، گجرات میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

علی پور چھٹہ ، ظفر وال ، بھکر میں سروس بند رکھی جائے ، صادق آباد ، ڈی جی خان میں بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے ، خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب ، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کردی گئی، سی سی پی او لاہور متعلقہ کمشنر اور دیگر افسران کو بھی خط بھجوا دیا گیا

Leave a reply