پاکستان ٹوڈے: قومی اسمبلی حلقہ این اے 148 ملتان میں کل منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل
233624 مرد جبکہ 210607 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 72 مردانہ 72 زنانہ جبکہ 131 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
ضمنی انتخا ب کے دوران شکایات کے ازالے کے لئے ضلعی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں, دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں انتخابی شکایات کے ازالے کے لئے قائم کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب جناب اعجاز انور چوہان نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ عوام الناس بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے آئیں
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔