طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری

0
60

پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کااصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

سکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مختلف آئی ٹی کمپنیوں کی طرف سے پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائیں گے، جبکہ یونیورسٹیز کے 15 ہزارطلبا و طالبات کیلئے مفت سرٹیفکیشن کورسز کیلئے گوگل فار ایجوکیشن مدد کرے گا۔ یونیورسٹیز کے طلبا کو اینٹی وائرس اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس و دیگر کورسزبھی کرائے جائیں گے۔

کروم بکس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ میں بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نظامِ تعلیم میں خامیوں کا تعین کر کے بہتری کیلئے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم سکول پراجیکٹ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply