طلباکی موجیں،24ستمبرکوحکومت کاعام تعطیل کااعلان

طلبا کی موجیں لگ گئیں،حکومت نے24 ستمبر کو عام تعطیل کاا علان کر دیا۔سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت نے متعلقہ حلقوں میں سکولوں کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 ستمبر کوتعطیل ہوگی۔
دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ سکولز کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات والے اضلاع میں سکولوں میں پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ سکولز اور ضلعی تعلیمی افسران کو تعاون کے احکامات بھی جاری کیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، عمر کوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹہ میں تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی کے اضلاع میں بھی کل 24 ستمبر بروز بدھ سکول، سرکاری و دیگر کاروباری ادارے بند رہیں گے۔