
طلبا کیلئے خوشخبری ،طلبا و طالبات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگہی پیدا کرنے کا فیصلہ،خیبر پختونخوا حکومت نے طلبا میں مصنوعی ذہانت سے متعلق شعور اور آگہی پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے آگہی پلان مرتب کرنے کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جس کاا علامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی مصنوعی ذہانت کی نجی اور سرکاری جامعات اور کالجز میں اے آئی آگہی کیلئے آگہی پلان مرتب کرے گی، کمیٹی کے کنوینئر مشیر کوالٹی اشورنس سیل محکمہ اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن ہوں گے۔
مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بیشتر کام اب مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیے جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے طلبا و طالبات میں بھی مصنوعی ذہانت کی آگہی لازمی ہے، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی سفارشات اور آگہی پلان جمع کروادے گی،لہٰذا کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں آگہی پلان پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 27, 2024 -
گوگل پر 25 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد
مارچ 21, 2024 -
امریکی خلائی ادارے ناسا کا اہم بیان
جون 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. ©